واٹس ایپ کے نئے فیچر نے صارفین کو پریشان کردیا

واٹس ایپ گروپ میں ایڈ ہونے سے بچنے کے نئے فیچر نے موبائل فون کی بٹیروں کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ کے حالیہ فیچر کے بعد صارفین کو موبائل بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایت کا سامنا ہے۔

گروپ پرائیوسی فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت اب کوئی بھی صارف اپنی مرضی سے کسی بھی دوست کو گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا۔

تاہم اس کے بعد واٹس ایپ بیک گراؤنڈ میں چلنے کی وجہ سے بیٹری بہت تیزی کے ساتھ خرچ ہورہی ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو نے حال ہی میں ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ کا اپ ڈیٹڈ ورژن استعمال کرنے والے صارفین نے اس شکایت واٹس ایپ کا اظہار کیا ہے کہ ان کے موبئل کی بیٹری جلدی ختم ہو رہی ہے۔

اس ٹویٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ بیک گراؤنڈ میں چلنے کی وجہ سے بیٹری بہت تیزی کے ساتھ خرچ ہورہی ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.