امریکی ماڈل کایلی جینرکوتنگ کرنامہنگاپڑگیا

دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈارب پتی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی ماڈل وٹی وی اسٹار 22 سالہ کایلی جینر کوہراساں کرنے والاشخص گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیاکےمطابق برینڈن سیبسٹین نامی شخص امریکی ماڈل کایلی جینر کے گھرمیں بغیر اجازت داخل ہوگیااور دروازے پر مکے برساتارہا۔ اس دوران چیخ و پکار کے ساتھ اس نے کایلی سے ملنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس دوران امریکی ماڈل وہاں موجود نہیں تھیں، تاہم گھر میں موجود سیکیورٹی نے فوری طور پر پولیس کوبلا کر اس شخص کو گرفتارکروادیا

پولیس کا کہناہے کہ اانکوائری کے بعد ملزم کے پاس سے شیشے کا ایک پائپ بھی برآمد ہوا۔

بعدازاں ماڈل کی جانب سے درج کردہ شکایت کے بعد ملزم کوایک سال جیل کی سزا سنائی گئی، اس کےعلاوہ اسےکایلی جینراوران کی گاڑی سے 100 گزکی دوری پر رہنےکا بھی حکم دیا گیا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ کایلی اس واقعے کے بعد سےبےحد خوفزدہ ہیں اور اپنی ایک سالہ بیٹی اسٹورمی کی سیکیورٹی کے لیے کافی پریشان ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.