فیس بک نے بچوں سے بدسلوکی سے متعلق ایک کروڑ سے زائد پوسٹس ہٹادیں

نیویارک (این این آئی)فیس بک انتظامیہ نے تین ماہ کے دوران بچوں کے ساتھ بدسلوکی، جنسی استحصال اور تشدد پر مبنی ایک کروڑ سے زائد پوسٹوں کو ہٹادیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے جس میں رواں سال جولائی سے ستمبر کے درمیان بچوں کے ساتھ بدسلوکی، ان پر ہونے والے تشدد، بچوں کے ساتھ جنسی استحصال اور خودکشی جیسے نقصان دہ مواد پر مشتمل ایک کروڑ 16 لاکھ پوسٹیں ہٹائی ہیں۔ یہ نقصان دہ مواد نہ صرف فیس بک سے بلکہ انسٹاگرام سے بھی ہٹایا گیا ہے۔سال 2017 میں  ایک 14 سالہ مولی رسل نامی بچی نے خودکشی کرلی تھی جس کے بعد عوام کا سوشل میڈیا کے حوالے سے غم و غصہ سامنے آیاتھا۔ مولی کی خودکشی کے بعد اس کے والد کو اپنی بیٹی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے خود کو نقصان پہنچانے اورخودکشی کے بارے میں بڑی تعداد میں مواد ملاتھا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.