مس انٹرنیشنل2019 کا تاج تھائی حسینہ کے نام

ٹوکیو (24نیوز) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سجے مس انٹرنیشنل کے مقابلے میں پہلی بار ایک تھائی حسینہ نےمس انٹرنیشنل کا تاج سرپرسجا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو میں ہونے والےمس انٹرنیشنل کے مقابلے میں پہلی بار ایک تھائی حسینہ نےمس انٹرنیشنل کا تاج اپنے سر پر سجا لیا،ایونٹ میں دیس دیس کی 82حسیناؤں نےحسن کےجلوےبکھیرے،دوسرےنمبرپرمیکسیکوجبکہ تیسرےنمبرپر یوگنڈا کی حسینہ رہی۔

تھائی لینڈ کی تاریخ میں اس سے پہلے مس انٹرنیشنل کا تاج 'سریتھران' کے پاس تھا جو کہ30سال سے اس پر براجمان رہیں،اب 2019 میں25 سالہ فرماسٹ نےمس انٹرنیشنل کا تاج  اپنے سر پر سجا کر سب کو حیران کردیا، اس موقع پر2019 کی حسینہ فرماسٹ کا کہناتھا کہ مجھے امید نہیں تھی یہ تاج میرے سر پر سجے گا۔

میں اپنی ٹیم کی شکرگزار ہوں، مجھے اپنے ملک وقوم پر فخر ہے، فرماسٹ کا مزید کہناتھا کہ میں امید کرتی ہوں تمام خواتین مجھے ملنے والے تاج کو پسند کریں گی، اگر آپ کا بھی  مس انٹرنیشنل بننے کا خواب ہے تو اس پر عمل کریں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.