آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ، میچ کے پہلے دن بھارت نے بنگلہ دیش پرشکنجہ کس دیا

نئی دہلی: (14 نومبر 2019) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میچ کے پہلے دن بھارت نے بنگلہ دیش پرشکنجہ کس دیا۔ بنگال ٹائیگرز150رنز پرڈھیرہوگئے۔صرف 5کھلاڑی ڈبل فیگر میں اسکورکرسکے۔بھارت نے روہت شرماکی وکٹ کھوکر86رنز بنالیے۔

اندور میں بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کا ٹاس بنگلہ دیش کے کپتان محموداللہ نے جیتا اورپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سرفہرست بھارت کے سامنے بنگلہ دیش کے بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اورپوری ٹیم 58اعشاریہ 3اوورز میں 150رنز پرڈھیرہوگئی۔

صرف 5کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔مشفیق الرحیم 43،مومن الحق 37،وکٹ کیپر لیٹن داس 21،محمدمتھن 13اورکپتان محموداللہ10 رنزبناکرپویلین لوٹے۔بھارت کے محمدشامی نے تین،اشانت شرما، امیش یادو اورایشون نے دو،دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر86رنز بنائے۔روہت شرما چھ رنزبناکرابوجید کی وکٹ بن گئے۔میانک اگروال 37اور چتیش ورپجارا نے43رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کااسکور پوراکرنے کیلئے بھارت کومزید 64رنزدرکار ہیں اوراس کی نووکٹیں باقی ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.