حکومت کیلئے لاکھوں نوکریاں دینا مشکل ہے، عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد: (14 نومبر 2019) مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نےکہا ہےکہ پاکستان میں گزشتہ 70سال میں لوگوں کی حالت زار بہتر بنانےکیلئےسرمایہ کاری نہیں کی گئی۔ حکومت کیلئے لاکھوں نوکریاں دینا مشکل ہے۔ روزگارکےمواقعوں میں اضافے کیلئےنجی شعبےکو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ذریعےاہتمام جنوبی ایشیا، مشرق وسطی اوروسطی ایشیا میں امن اورترقی کے موضوع پرہونےوالی عالمی کانفرنس سے خطاب میں مشیرخزانہ نے کہا کہ جنگ عظیم دوم کےبعد اکثرممالک اس لیے ترقی نہ کرسکےکیونکہ انہوں نےاپنےعوام کی حالت زاربہتربنانے کیلئے سرمایہ کاری نہیں کی۔ جتنے ممالک نے ترقی کی انہوں نے اپنےعوام کی حالت بہتر بنائی۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ خطے میں تجارت بڑھانے کیلئے ویزہ کا حصول آسان بنانے کی ضرورت ہے ۔ ہمارے خطے میں ہر شعبے میں منافع بخش سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پالیسیوں میں بہتری لائی جائے۔ حکومت کیلئے نوکریاں دینا مشکل ہے ۔ نجی شعبہ کاروبار اورروزگار کےمواقعےمیں اضافہ کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے بہت بڑا موقع ہے جس سے ملک میں بہت بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔ سی پیک میں دیگر ممالک بھی شرکت کر سکتے ہیں ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.