پی ایس ایل 5، بابر اعظم اور ڈیل سٹین کے مابین ایک بار پھر زور کا ٹاکرا متوقع

#/h# لاہور( آن لائن ) قومی ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم اور مایہ ناز جنوبی افریقی فاسٹ بائولر ڈیل سٹین کے مابین اب پاکستان سپر لیگ کے5ویں ایڈیشن میں ایک بار پھر آمنا سامنا متوقع ہے،پی سی بی کی جانب سے جنوبی افریقی پیسر سمیت 28 غیرملکی کرکٹرز کا اعلان کردیا گیا ہے، غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے ونڈو21 نومبر کو بند ہونے کے بعد مکمل فہرست جاری کردی جائیگی۔آئندہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم کو برقرار رکھنے کے امکانات موجود ہیں جبکہ ڈیل سٹین دیگر 5 میں سے کسی ایک فرنچائز میں شامل ہوں گے۔دونوں کھلاڑیوں کے مابین اسوقت شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملا تھا جب پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بابر اعظم نے سنچورین ٹیسٹ کے دوران سٹین کو صرف31گیندوں میں10چوکے رسید کیے تھے ،اس کے بعد کیپ ٹائون ٹیسٹ کے دوران بھی انہوں نے پروٹیز پیسر کو29گیندوں پر6چوکے رسید کیے جس کے بعد ان کے سٹین کو لگائے گئے چوکوں کی تعداد16تک پہنچ گئی جو انہوں نے صرف66گیندوں پر لگائے تھے ،بابر نے مجموعی طور پر سٹین کے خلاف اس سیریز میں21چوکے لگائے تھے۔ڈیل سٹین کے ساتھ ساتھ ، ہاشم آملا، معین علی، جیسن رائے اور عادل رشید نے بھی رجسٹریشن کرلی ہے، 8 ممالک سے تعلق رکھنے والے 28 کھلاڑیوں میں سے 7 انگلینڈ، 6 جنوبی افریقہ، 5ویسٹ انڈیز، 3،3 آسٹریلیا اور افغانستان ، 2 سری لنکا اور1،1 نیوزی لینڈ، نیپال سے ہے۔ابھی تک پلاٹینم کٹیگری میں دستیابی ظاہر کرنیوالے غیرملکی کرکٹرز میں افغانستان کے محمد نبی، مجیب الرحمٰن اور راشد خان، آسٹریلوی ڈین کرسٹیان، بین کٹنگ اور کرس لین، انگلینڈ کے معین علی، ہیری گرنی، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور جیسن روئے، نیپالی سپنر سندیپ لامی چانے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو، جنوبی افریقی کے ہاشم آملا، جے پال ڈومینی، کولن انگرام، ریلے روسو، ڈیل سٹین اور عمران طاہر، سری لنکن کے اینجلو میتھیوز اور تھیسارا پریرا، ویسٹ انڈین کے کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیوائن براوو، ایون لوئس، سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ شامل ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.