موٹرولا ریزر ایک بار پھر آرہا ہے

موٹرولا کمپنی نے اپنا مشہور زمانہ فولڈنگ موبائل فون ریزر ایک بار پھر لانچ کرنے کا اعلان کردیا، آئندہ سال جنوری سے امریکا میں فروخت کیلئے پیش کردیا جائے گا۔

سی این بی سی کے مطابق موٹرولا کا نیا ریزر فون کمپنی کے تیار کردہ چند مہنگے موبائل فونز میں سے ایک ہے، جس کی قیمت 1499 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 35 ہزار روپے) مقرر کی گئی ہے۔

یہ فولڈنگ موبائل فون دو اسکرینوں پر مشتمل ہے، جو ایک ساتھ کام کریں گی، فولڈنگ کے بعد یہ فون 2.7 انچ کا رہ جائیگا جبکہ کھلا ہونے پر یہ 6.2 انچ کا ہوگا۔

اس فون کی دیگر خصوصیات میں 6 جی بی ریم، 128 جی بی انٹرونل میموری اسپیس، 16 میگا پکسل کا بیک اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہے۔

 

Full Specs Motorola Razr 2019

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.