تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے 2 اہم ترین اجلاس کل طلب

اسلام آباد: (14 نومبر 2019) تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے دو اہم ترین اجلاس کل طلب کرلیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس کل شام پانچ بجے بنی گالہ میں ہوگا۔

تحریک انصاف کور کمیٹی نواز شریف کی صحت اور ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق مشاورت کرے گی۔ جبکہ کور کمیٹی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے بعد کی صورتحال پر بھی مشاورت کرے گی۔

کور کمیٹی سے قبل عامر کیانی کی سربراہی میں ریجنل صدور کا اجلاس دوپہر 3 بجے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس مین تنظیمی امور، ملکی سیاسی و معاشی، صورتحال اور تنظیم سازی پر بات ہوگی۔ تحریک انصاف تنظیم کو فعال بنانے سے متعلق ریجنل صدور کو اہداف سونپے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.