متوازن غذا اور ورزش سےذیابیطس پر قابو رکھا جا سکتا ہے : ڈاکٹر عائشہ ناصر

آج ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر ماہر غذائیت عائشہ ناصر نے ذیابیطس سے بچنے کے لیے ورزش اور متوان خوراک کو اہم قرار دیا ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذیابیطس کا دن منایا جارہاہے۔ عالمی  ذیابیطس فیڈریشن کے مطابق پاکستان دنیا میں ذیابیطس کے مرض کے حوالے سے 10 ویں نمبر پر ہے اور جہاں ذیابیطس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن رپورٹ کے مطابق دنیا میں463 ملین افراد ذیابیطس کا شکار ہیں جس میں اب 38 ملین  افراد کا مزید اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں1۔17فیصد ذیابیطس پھیل چکی ہےجوکہ گزشتہ رپورٹ کے مطابق 148 فیصد زیادہ ہے ۔2019 میں پاکستان 19 ملین افراد ذیابیطس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے 5۔8 ملین افراد کی ذیابیطس تشخیص نہیں کی جاسکی ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.