ویڈیوز لیک کرنیوالوں کو سزا ملے گی، رابی پیرزادہ

شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستانی ماڈل و اداکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ان کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک کرنیوالوں کو ایف آئی اے سائبر ونگ نے گرفتار کرلیا، ملزمان کو دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی سزا ملے گی۔

رابی پیرزادہ نے پرائیویٹ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ایک اور وضاحتی ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے میری ویڈیوز پھیلانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلانے والوں کو اس دنیا میں بھی سزا ملے گی اور اللہ بھی انہیں سزا دے گا، میری دعا ہے کہ اس طرح کے لوگوں کو سزا دی جائے۔

رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ بہت ساری خواتین نے مجھے اپنی مکمل سپورٹ کی پیشکش کی اور کہا کہ آپ کیلئے احتجاج کریں گے، کوئی آپ کو کچھ نہیں کہہ سکے گا، تاہم میں نے مدد لینے سے انکار کردیا تھا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.