فردوس عاشق اعوان سے ایرانی سفیر کی ملاقات، ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: (14 نومبر 2019) فردوس عاشق اعوان سے پاکستان میں متعین ایران کے سفیر نے الوادعی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں میڈیا، فلم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ایران کے پاکستان میں متعین سفیر مہدی ہنر دوست نے الوادعی ملاقات کی۔ دوران ملاقات میڈیا، فلم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے ثقافتی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی مذہبی اور ثقافتی وابستگی مشترک ہے۔ انہوں نے دوطرفہ میڈیا تعاون کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے اور خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔ ایران مشترکہ پروڈکشن، فلمی تبادلے اور سرکاری ٹی وی چینلز کے مابین باہمی تعاون کو بڑھا کر دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.