معروف فٹبالر لائیونل میسی سعودی عرب میں

ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے ہمراہ معروف فٹبالر لائیونل میسی جمعرات کو ریاض پہنچ گئے۔ 

اخبار 24 کے مطابق ارجنٹائن اور برازیل کی ٹیمیں جمعہ کو کنگ سعود یونیورسٹی کے سٹیڈیم میں’ سپر کلاسیکو‘ میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔

ارجنٹائن اور برازیل کی ٹیمیں جمعہ کو کنگ سعود یونیورسٹی کے سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔ فوٹو ٹویٹر

سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ایئرپورٹ پہنچنے پر  لائیونل میسی کی تصویر ٹوئٹر پر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی کہ ’میسی کا خوبصورت اور پرسکون استقبال‘۔آل الشیخ نے تصویر کے ساتھ کیپشن چند برس قبل میسی کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ہنگامہ خیز استقبال کے حوالے سے تحریر کیا ہے۔

فيديو .. ميسي يصل الى الرياض الآن برفقه لاعبي المنتخب الأرجنتيني تأهبا لملاقاة البرازيل غداً في #السوبر_كلاسيكو pic.twitter.com/VnNSWfWdFj

— العربية - في المرمى (@FilMarma) November 14, 2019

سبق ویب سائٹ کے مطابق برازیل کی قومی ٹیم بدھ کو ریاض پہنچی تھی۔ جس نے جمعرات کو یونیورسٹی سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ ٹیم میں تمام فٹبال اسٹارز شریک ہیں۔پروگرام کے مطابق ارجنٹائن کی ٹیم پیر کو یوروگوائے سے دوستانہ فٹبال میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل اکتوبر 2018ءکے دوران جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں میچ کھیل چکی ہیں۔

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.