جرمن سفیر کا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور بھارتی بربریت پر تشویش کا اظہار

لاہور: پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برن ہارڈ شیلاگک نے کشمیر میں جاری کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اس پر غور کرنا چاہئیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برن ہارڈ شیلاگک نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جرمنی کو سخت تشویش ہے۔ ایل او سی کے ساتھ صورتحال میں بھی بہتری آنی چاہیے، ایک سوال کے جواب میں جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت کا حجم تین ارب ڈالر ہے لیکن اس میں دونوں جانب اضافہ ہونا چاہیے۔ اس سلسلہ میں ان کی حکومتی ذمہ داران سے بات چیت ہوئی ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.