امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیںَ۔غیر ملکی خبر رساں کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح کیلیفورنیا کے ایک پبلک ہائی اسکول کے کیمپس میں ایک شوٹر نے فائرنگ کی جس میں ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسکول کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں سے مذاکرات جاری ہیں، حملہ آوروں نے متعدد طلبا کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں موجود تمام اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے، گرفتار حملہ آور ایشین اوریجن سے تعلق رکھتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سانتا کلریتا کے علاقے سوگس ہائی اسکول کے قریب پیش آیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
