دو دموں والے کتے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک — دونوں آنکھوں کے درمیان ایک اضافی دم کے ساتھ پیدا ہونے والے کتے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اس کتے کا نام اس وھیل مچھلی کے نام پر ’نروھیل‘ رکھا گیا ہے جس کے منہ کے دمیانی حصے پر ایک لمبا دانت اگا ہوتا ہے۔

اس کتے کو اس عجیب الخلقت جانور ’یونی کارن‘ سے بھی تشبیح دی جا رہی ہے جس کی دو آنکھوں کے درمیان ایک سینگھ اگا ہوتا ہے۔ یوں اس کتے کا پورا نام ’فر والا ننھا طلسماتی یونی کارن۔ نروھیل‘ رکھا گیا ہے۔

دس ہفتے کی عمر کا یہ کتا ریاست میزوری میں جانوروں کی ایک پناہ گاہ ’میکس مشن‘ میں پہنچا دیا گیا ہے جو خصوصی مدد کے طلبگار کتوں کیلئے شہرت رکھتا ہے۔ اس مرکز کی بانی روشیل سٹیفن کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی طلسماتی انداز کا کتا ہے اور ہر کوئی اسے دیکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگ رضاکارانہ طور پر ان کے پاس آ کر اس کتے کے ساتھ کھیلنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کتا اس قدر پیارا ہے کہ ہر کوئی اس کے ساتھ سیلفی بنانے کا خواہشمند ہوتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.