وفاقی وزیر شفقت محمود یونیسکو ایجوکیشن کمیشن کے صدر منتخب

 پیرس (92 نیوز) وفاقی وزیر شفقت محمود یونیسکو ایجوکیشن کمیشن کے صدر منتخب ہو گئے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کومتفقہ طور پر یونیسکو ایجوکیشن کمیشن کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی کارروائی پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔

انتخاب کے بعد شفقت محمود نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور صدر ایجوکیشن کمیشن میرا انتخاب پاکستان کے لئے اعزاز ہے اور یہ یونیسکو کی جانب سے تعلیم کے میدان میں پاکستان کے عزم کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم، سائنس اور ثقافت کے شعبہ کے ذریعے بین الاقوامی تعاون کے ساتھ امن قائم کرنے اور اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 میں متعین کردہ پائیدار ترقی کے اہداف اور یونیسکو کے مقاصد کے حصول کیلئے تمام وفود کے ساتھ مل کر کام کرینگے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.