نواز شریف کے زرصمانت لینے کے فیصلے کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: (14 نومبر 2019) وفاقی کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کے تفصیلی فیصلے میں نواز شریف کے زرصمانت لینے کے فیصلے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق نیب نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے دینے کیلئے ایک میکانزم بنانے کی سفارش کی تھی اور کہا تھا کہ ایسا میکنزم بنائیں کہ نواز شریف کو طلب کیا جائے تو وہ پیش ہوسکیں۔

دستاویز کے مطابق نیب کی رائے کے بعد کمیٹی نے شیورٹی بانڈز جمع کرانے کی تجویز دی ہے۔ کمیٹی کی تجویز نیب کو معقول لگی اور نیب نے اسے بہترین قرار دیا۔ کمیٹی نے ماضی کے عدالتی فیصلوں کا بھی جائزہ لیا اور سفارشات پر نیب نے مثبت اشارہ دیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.