وزیر قانون کی مقدمات میں ملوث افراد اور ججوں کے مسائل سے متعلق ذیلی کمیٹی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: (14 نومبر 2019) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی زیرصدارت مقدمات میں ملوث افراد اور ججوں کے مسائل سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی زیرصدارت مقدمات میں ملوث افراد اور ججوں کے مسائل سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور اٹارنی جنرل انور منصور نے شرکت کی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کمیٹی ممبران کو اسلام آباد میں عدالتوں کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیر قانون نے مقدمات میں ملوث افراد اور ججوں کے مسائل سے متعلق ذیلی کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔ جبکہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو ذیلی کمیٹی کا صدر مقرر کردیا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.