وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے جوکہ آج شام پانچ بجے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سا بق وزیر اعظم نوازشریف کی صحت اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے پر مشاورت ہوگی جبکہ ملکی سیاسی صورت حال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔اجلاس میں نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کا آئینی وقانونی طور پر جائزہ لیا جائے گا، کورکمیٹی مولانا فضل الرحمان مارچ کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کرے گی اس کے علاوہ معاشی صورتحال، پارلیمانی امور اور مہنگائی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق کورکمیٹی کے اجلاس میں قومی سطح کے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
