کویتی وزیراعظم اپنی کابینہ سمیت مستعفی

ویب ڈیسک: (14 نومبر 2019) کویت کےوزیراعظم اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے۔وزيراعظم شیخ جابر المبارک الصباح نےاپنا استعفی کویت کے بادشاہ امیر شیخ جابرالاحمد الصباح کو پیش کردیا۔ مستعفی ہونے کی وجہ کویتی پارلیمان میں خاتون وزیر سے پوچھ گچھ بنی۔

کویت کی کابینہ نے اپنا استعفا پیش کرنے کافیصلہ تعمیرات اور ورکس کی وزیر جینان رمضان سے پارلیمان میں پوچھ گچھ کے بعد کیا ہے۔خاتون وزیر نے پارلیمان میں اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

پارلیمان کے بعض ارکان نے خاتون وزیر الزام عائد کیا تھا کہ وہ 2018میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکارشہری ڈھانچے اور سڑکوں کی مرمت کرانے میں ناکام رہی ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.