وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: (15 نومبر 2019) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس آج شام 5 بجے بنی گالہ میں ہوگا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں نوازشریف کو بیرون ملک اجازت کے معاملہ پر بھی بات چیت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران مہنگائی کنٹرول سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مابق حکومتی معاشی اہداف اور ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت ہوگی، پی ٹی آئی منشور کے عمل درآمد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے ملک بھر میں پلان بی کے حوالے سے اجلاس کے دوران لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔ کور کمیٹی سے قبل عامر کیانی کی سربراہی میں ریجنل صدور کا اجلاس سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

تحریک انصاف تنظیم کو فعال بنانے سے متعلق ریجنل صدور کو اہداف سونپے گی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی شریک ہوں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.