لاہور: (15 نومبر 2019) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کینٹ ڈویژن پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن شہریوں کے کوائف کی بائیو میٹرک ڈیوائس سے تصدیق کی گئی۔کینٹ ڈویژن پولیس نے برکی کے مختلف رہائشی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔ دوران آپریشن شہریوں کے کوائف کی بائیو میٹرک ڈیوائس سے تصدیق کی گئی۔دوران آپریشن علاقے میں واقع ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی چیکنگ کی گئی اور ان میں رہائش پزیر اور کام کرنے والے افراد کے کوائف کا اندراج کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں سینئر افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ۔
