محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے میدانی علاقوں میں اسموگ کے باعث پنجاب کے تین اضلاع میں 2 دن کے لیے تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ کی صورت حال تشویشناک ہے، بچوں کو اسموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کر نے کے ساتھ ساتھ نو ٹیفیکیشن بھی جا ری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تینوں اضلاع کے سرکاری اور نجی اسکول 15 سے 16 نومبر تک بند رہیں گے۔
