پاکستان کےناموراداکارحمزہ علی عباسی نےشوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنےکااعلان کردیا۔تفصیلات کےمطابق گزشتہ روزایک وڈیوپیغام میں حمزہ نےاپنے شوبز انڈسٹری چھوڑنےکے فیصلے کی وجوہات بھی بتادیں۔حمزہ عباسی کی جانب سےجاری وڈیو پیغام میں اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اب اپنی آئندہ زندگی اللّٰه تعالیٰ اور اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں گے۔حمزہ عباسی کا وڈیو پیغام میں کہناتھاکہ وہ اب اللّٰه تعالیٰ اوراسلام کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔وڈیو میں حمزہ علی عباسی نے مداحوں کو اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔حمزہ علی عباسی کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں اداکارہ نیمل خاور سے شادی بھی کی تھی۔خیال رہے کہ رواں ماہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیاہے۔
