'نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک، دماغ کی رگیں 80 فیصد بند ہو چکی ہیں'

لاہور: نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیراعظم کی حالت انتہائی تشویشناک قرار دے دی۔ نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی رگیں پچاس سے اسی فی صد بند ہو چکی ہیں۔ شوگر کی وجہ سے نواز شریف کے گردے کام نہیں کر رہے جب کہ ان کے پلیٹیلیٹس کیوں کم ہو رہے ہیں اس کی تشخیص نہیں ہو پا رہی۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور انہیں پلیٹیلیٹس کی کمی کی وجہ سے دل کا دورہ بھی پڑا۔ حکومتی میڈیکل بورڈ بھی اس نتیجے پر پہنچا کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا جس کی وجہ سے بورڈ نے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے لیے سفر کرنے کی سفارش کی۔ اس میں تاخیر نواز شریف کی صحت اور زندگی پرسنگین مضر اثرات مرتب کر سکتی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.