فردوس شمیم نقوی کا وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفا دیکر الیکشن لڑنے کاچیلنج

سندھ اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو  استعفا دیکر الیکشن لڑنے  کاچیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر   فردوس  شمیم نقوی نے  وزیراعلی سندھ کو   استعفا دیکر اپنے حلقے سے الیکشن لڑنے کا چیلنج کردیا۔

انہو ں نے کہا کہ میں ان کو چیلنج کرتا ہوں آئیں میرے حلقے سے استعفے دیکر الیکشن لڑیں۔آپ کی کارکردگی ہے کہ تعلیم اور اسپتال کی کیا حالت ہے۔

وزیر اطلاعات سعید غنی  بولے وزیراعلی سندھ تو دور کی بات ہے وہ خود  انکا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سر ان کے دل میں خناص ہے میں ان کو چیلنج کرتا ہوں فردوس شمیم صاحب اپنے حلقے یا میں اپنے حلقے سے استعفے دیتا ہوںوزیر اعلی تو دور کی بات ہے فردوس شمیم مقابلہ کریں میں ان ے مقابلے کو تیار ہوں۔

مکیش کمار چاؤلہ    اور  شرجیل میمن  بھی  میدان میں آگئے۔مکیش کمار چاؤلہ سعید غنی تو دور کی بات ہے، میں مخصوص سیٹ سے استعفے دیتا ہوں،  آئیں مقابلہ کریں۔شرجیل میمن نے کہا کہ مراد علی شاہ سے مقابلہ کرنا ہے تو وزیر اعظم کو استعفے دلوائیں۔ ان سے مقابلہ کریں گے۔کوئی استعفا نہیں دیگا۔ انہیں پتا ہے جیتیں گے نہیں۔استعفوں کی گردان سن کر اسپیکر آغا سراج درانی کا پارہ ہائی ہوگیا۔ ارکان کو اسٹرپ سلز دینے  کی پیشکش  بھی کردی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.