کراچی میں رات گئے مختف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم مزید سرد ہوگیا

کراچی: (15 نومبر 2019) شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بوندا بانی ہوئی جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، شارع فیصل پر ہلکی بارش جاری ہوئی ۔ کورنگی، لانڈھی، ملیر، کلفٹن، صدر میں بھی بوندا باندی ہوئی ۔ شہر میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ ملتان اور گرد و نواح میں آج مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ شام کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شہر کا درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.