نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی حکومتی پیشکش کیخلاف سماعت آج

لاہور(24نیوز) لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سےنکالنےکی مشروط حکومتی پیشکش کیخلاف درخواست پرسماعت آج پھرہوگی۔ وفاقی حکومت نےمیاں نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس سردار احمدنعیم پرمشتمل بینچ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سےنکالنےسےمتلعق درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل امجدپرویزنےکہاوفاقی کابینہ نےنوازشریف کانام ای سی ایل سےنکالنےکی مشروط اجازت دی جبکہ اسلام آبادہائی کورٹ نےمیرٹ پرضمانت منظورکی اورکوئی شرط عائد نہیں کی۔ امجدپرویزنےکہااگرعدالتی حکم پرعملدرآمد نہیں ہوتاتوعدالت اپنادائرہ اختیاراستعمال کرے۔ ریاست کااس معاملےسےکوئی تعلق نہیں، ریاست کہاں سےآگئی؟

عدالت نےاستفسارکیاکہ کیاسفارشات نیب اسلام آبادیانیب لاہورنےدی ہیں؟ وکیل امجدپرویزنےکہانواز شریف کےخلاف نیب میں کیسزہیں جبکہ ایون فیلڈریفرنس بھی زیرسماعت ہے۔  وکیل امجدپرویزنےکہاکہ نوازشریف کی سزا معطل ہوچکی ہے۔ جسٹس باقرنجفی نےریمارکس دیئے، میرے خیال میں سزا معطل ہوئی ہےجرمانہ نہیں۔

وفاقی حکومت کےوکیل نےمیاں نوازشریف کانام ای سی ایل سےنکالنےکی مخالفت کرتےہوئےدرخواست کےقابلِ سماعت ہونےپراعتراض اٹھادیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کےوکیل سےکل تک تحریری جواب طلب کرلیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.