واشنگٹن: (15 نومبر 2019) امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا کے اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ سولہ سالہ ملزم نے خود کو بھی گولی مارکر شدید زخمی کرلیا۔لاس اینجلس کے قریب سانتاکلارا اسکول انتظامیہ نے پولیس کو فائرنگ کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق 8آٹھ بجے دی۔ پولیس نے ساگس اسکول کی عمارت گھیرے میں لیکر فائرنگ میں استعمال ہونیوالا ہتھیار تلاش کرلیا۔پولیس نے اسکول سے بچے نکال کر گھر بھیجے دیئے جبکہ علاقے کے دیگر اسکول بند کرادیئےگئے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کو اسکول فائرنگ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
