نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

کراچی(دانیال سید) سابق کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں میاں نواز شریف علاج کروانے جارہے ہیں، واپس آجائیں گے، انہوں نے آسٹریلیا جانے والی قومی ٹیم کو ناتجربہ کا ر قرار دے دیا۔

سابق کپتان شاہد افریدی کی انڈس اسپتال کے زیراہتمام بچوں کے کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار میں شرکت کی اور کینسر کے مریض بچوں کو حوصلہ دیا۔ بوم بوم آفریدی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے لئے جانے پر بھی اپنی رائے دی۔

لالا نے دورہ آسٹریلیا پر جانے والی قومی ٹیم کو ناتجربے کار قرار دیتے ہوئے کہا کے مشکل کنڈیشن میں نوجوان کھلاڑیوں کا بڑا امتحان ہے۔

آفریدی نے قومی ٹیم ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی بھی حمایت کی بولے نئی مینجمنٹ کو وقت دینے کی ضرورت ہے فوری نتائج کوئی نہیں دے سکتا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.