آسام بن لادن نامی جنگلی ہاتھی قید ہونے کے چھ دن بعد مر گیا

بھارتی ریاست آسام میں قید کیے جانے والا جنگلی ہاتھی بن لادن قید ہونے کے 6 دن بعد مر گیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق محکمہ جنگلات آسام نے بتایاکہ اپنے غصے اور بپھرے ہوئے انداز کی وجہ سے بن لادن کے نام سے مشہور جنگلی ہاتھی کو قبضے میں لیا گیا تھا ، اس دوران اسے کوئی اندرونی یا بیرونی چوٹ بھی نہیں آئی تھی، قید میں لیے جانے کے بعد وہ 6 دن بعد زندگی کی بازی ہار گیا ۔محکمہ جنگلات کے ایک سینئر افسر کے مطابق ہاتھی بالکل صحیح سلامت تھا، اس کی اچانک موت سے سب ہی لوگ حیران ہیں۔محکمہ جنگلات کے مطابق 35 سالہ بپھرے ہوئے بن لادن ہاتھی کو پر سکون کرنے کے لیے ہلکا سا نشہ دیا گیا تھا، جس کے بعد اسے ایک جنگل سے اورنگ نیشنل پارک منتقل کیے جانے کے بعد اس کا نام کرشنا رکھ دیا گیا تھا۔آسام حکومت کی جانب سے ہاتھی کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے جانوروں کے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ایک ٹیم نیشنل پارک روانہ کی گئی ہے۔محکمہ جنگلات کے مطابق ہاتھی کو پکڑنے کے بعد اسے دوبارہ جنگل میں چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر لوگوں کی جانب سے احتجاج کرنے پر اسے پارک میں ہی قید رکھا گیا تھا۔آسام کے مقامی لوگوں کا اس بات پر اصرار تھا کہ اگر بن لادن کو دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا گیا تو یہ مقامی افراد پر حملہ کر کے انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.