کراچی پولیس کا کرائم سین پر جمع ہونیوالوں کو گواہ بنانیکا فیصلہ ‏

کراچی ( 92 نیوز)  کراچی پولیس نے کسی بھی قسم کی واردات کے بعد موقع پر جمع ہونے والوں کو بھی گواہ  بنانے کا فیصلہ کرلیا ،اور اب ایسے شہریوں کو بھی عدالتوں کے چکر لگانے پڑیں گے ، جبکہ پولیس نے عدالتی احکامات کے بعد تجاوزات کیخلاف بھرپور کارروائی کرنے کی ٹھان لی ۔

کرائم سین پر جمع ہونے والے ہوجائیں ہوشیار  ہو جائیں ، کسی واردات کے بعد موقع پر موجودگی مہنگی پڑسکتی ہے  ، اب اس عادت کی قیمت عدالتوں کے چکر لگاکر ادا کرنی پڑے گی ۔

کراچی پولیس نے جائے وقوعہ  پر رش سے بچنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا، اور اب جمع ہونے والوں کو بھی گواہ بنایا جائے گا  ،کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کرائم سین پر جمع ہونے والوں کی باری آئے گی تو   لوگوں کا رش کم کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

دوسری جانب پولیس نے عدالتی احکامات کے بعد تجاوزات کیخلاف بھی ڈنڈا اٹھالیا  اور ایک ہفتے کے دوران سینکڑوں گرفتاریاں کرکے 150 مقدمات درج کرلیے  اور فٹ پاتھ پر ہر قسم کی تجاوزات روکنے کا تہیہ کرلیا ۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے جہاں بھی تجاوزات نظر آئیں تو وہاں فوری ایکشن ہوگا ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.