امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 4افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک گھر میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں پیش آیا جہاں گھر میں ایک تقریب جاری تھی۔حکام کے مطابق نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور پارٹی میں شریک افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی 6 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے مشتبہ افراد کی کوئی شناخت یا تفصیل سامنے نہیں آ سکی اور نا ہی کسی مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.