اعتزاز احسن کا آصف زرداری کا کیس اسلام آباد سے سندھ منتقل کرنے کا مطالبہ

لاہور: رہنماپیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے سابق صدر آصف زرداری کا کیس اسلام آباد سے سندھ منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے خود منع کیا ہے کہ ان کی درخواست ضمانت دائر نہ کی جائے۔ پیپلز پارٹی کےرہنما اعتزاز احسن نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درست فیصلہ کیا ہے،سب کا فوکس نواز شریف کی طرف تھا،جمہوریت پسند بندہ ہوں،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنا ہے یا نہیں یہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بہادر شخص نہیں مانتا ،یہ سال 2000 میں بھی باہر چلے گئے تھے،اب مریم نواز کو ملک میں چھوڑ کر جا رہے ہیں،یہ بڑی تکلیف کی بات ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.