ایپل کے نئے آئی فون کی سیریز فروخت کیلئے پیش

موبائل فون کی معروف کمپنی ’’ایپل‘‘ نے اپنے نئے آئی فونز فروخت کےلیے پیش کر دیے ہیں جوکہ ملک بھر میں دستیاب ہیں۔

جدید ترین آئی فون 11، پَرو آئی فون 11 اور آئی فون 11 پَرو میکس اور فیس ٹائم کے ساتھ پورے پاکستان میں دستیاب ہیں جو اہم مقامات پر اسٹورز کے علاوہ آن لائن بھی خریدے جاسکتے ہیں۔

ایپل کے نئے جدید ترین ماڈلز خوبصورت رنگوں، اسٹائل اور شان کےساتھ پاکستان میں منفرد کنٹری کوڈ زیڈ پی/اے سے آراستہ ہیں تاکہ صارفین کو یقینی طور پر بالکل اصل اور مستند ایپل پروڈکٹس حاصل ہوسکے۔

اس کے علاوہ ایپل نے آئی فون 11 سیریز کے ساتھ تیز تر اے3 چیپسٹ کی خوبی کا اضافہ اور کیمرے کو اَپ گریڈ بھی کیا ہے اور یہ پاکستان میں آئی فون 11 کے چاہنے والوں کےلیے ایک بڑی خبر ہے جو ایسی نئی خوبیوں کا انتظار کر رہے تھے۔

نئے آئی فون کا پالش شدہ اسٹین لیس اسٹیل بینڈ، اس کے گلاس کو زیادہ پائیدار بناتا ہے جو 4 دلکش رنگوں میں دستیاب ہے۔


آئی فون 11 لائن اَپ تمام جاز پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ کسٹمرز کےلیے ایک ماہ کےلیے مفت 6 جی بی ڈیٹا بنڈل کے ساتھ دستیاب ہے۔ :آئی فون 11 سیریز کی پاکستان میں قیمتیں

iPhone 11 Price in Pakistan

ایک لاکھ 73 ہزار 499 روپے میں 64 جی بی ایک لاکھ 82 ہزار 299 روپے میں 128 جی بی دو لاکھ 999 روپے میں 256 جی بی

iPhone 11 Pro Price in Pakistan

دو لاکھ 29 ہزار 999 روپے میں 64 جی بی دو لاکھ 58 ہزار 499 روپے میں 256 جی بی دو لاکھ 96 ہزار 499 روپے میں 512 جی بی

iPhone 11 Pro Max Price in Pakistan

دو لاکھ 48 ہزار 499 روپے میں 64 جی بی دو لاھ 76 ہزار 999 روپے میں 256 جی بی تین لاکھ 15 ہزار 499 روپے میں 512 جی بی اسٹورز میں دستیابی آفیشل پروڈکٹس، خصوصی طور پر ’’کیو آر کوڈ سیل‘‘ کے ساتھ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ایپل کے مجاز ری سیلرز اور ایئر لنک کمیونی کیشن لمیٹڈ کی آؤٹ لیٹ پر دستیاب ہیں۔ رابطے کیلئے ایپل پروڈکٹس کے بارے میں تمام معلومات، دستیابی، قیمتیں اور پاکستان میں آفرز کے بارے میں جاننے کےلیے ملاحظہ کریں۔

iPhone 11 Full SPECS

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.