خالص آکسیجن برائے فروخت

پبلک نیوز: دنیا کے آلودہ ترین شہر نئی دہلی میں اسموگ نے سانس لینا دشوار کر دیا، اسموگ کے اس راج میں نئی دہلی میں 15 منٹ کے لیے فریش آکسیجن محض 300 روپے میں دستیاب ہے۔

 

خالص آکسیجن برائے فروخت، آکسی پیور یعنی خالص آکسیجن کے نام سے نئی دہلی میں ایک اسٹور کھولا گیا ہے جہاں 15 منٹ کے لیے فریش آکسیجن کی قیمت 300 روپے ہے۔

 

اس آکسیجن میں کئی اقسام کے تیل کی خوشبو شامل کی گئی ہے، آکسی پیور کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ دہلی میں اپنی نوعیت کی پہلی کمرشل سہولت ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عام شہری، شہر کی انتہائی آلودہ فضا سے کچھ دیر کے لیے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ گاہک چاہیں تو آکسیجن کے چھوٹے ڈبے خرید کر اپنے ساتھ بھی لے جا سکتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.