واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کی آزمائش شروع

انٹرنیٹ میسجنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے رواں سال صارفین کو جدید سے جدید تر فیچرز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بے شمار نئے فیچرز ایپ میں شامل کیے ہیں۔

واٹس ایپ نے رواں سال واٹس ایپ اسٹیٹیس فیس بک پر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں جن سے واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو بے حد آسانیاں ہوگئیں ہیں۔

فوٹو:بشکریہ گیجٹ360

میسنجر، گوگل کروم اور انسٹاگرام پر ڈارک موڈ متعارف کرانے کے بعد اب واٹس ایپ میں بھی جلد ڈارک موڈ متعارف کرایا جائے گا جو کہ ابھی آزمائشی مراحل میں ہے

ڈارک موڈ میں اسکرین یا ایپ کا بیک گراؤنڈ گہرے سیاہ یعنی کالے رنگ کی ہوجاتی ہے جو کہ حال ہی میں انسٹاگرام اپ میں بھی تعارف کرایا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ وی اے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر سب سے پہلے آئی فون صارفین کے لیے پیش کرے۔

واٹس ایپ کی جانب سے فی الحال اس فیچر کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.