اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ: پاکستان نے تیسرا کرکٹ میچ بھی جیت لیا

کراچی: (18 نومبر 2019) اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 مقابلے میں نے پاکستان انڈر 23 ٹیم نے عمان انڈر 23 ٹیم کو 147 رنز سے شکست دے کر تیسرا میچ بھی جیت لیا۔

عمان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے عمان کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 319 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حیدر علی نے سنچری اسکور کی۔

پاکستان کی جانب سے روحیل نزیر نے 64 رنز بنائے جبکہ خوشدل شاہ نے 24 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عمان کی ٹیم کے 15 رنز پر چار کھلاڑی پوویلین لوٹ گئے۔

عمان کی پوری ٹیم 47.3 اوورز میں 173 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ محمد حسنین، سمین گل اورمحسن خان نے2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.