پی سی بی نے بھارتی کمپنی آئی ایم جی ریلانس کیخلاف کیس دائر کر دیا

 کراچی (92 نیوز) پی سی بی نے بھارتی کمپنی آئی ایم جی ریلانس کیخلاف لندن میں کیس دائر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چوتھے پی ایس ایل کیلئے بھارتی کمپنی آئی ایم جی ریلانس سے پروڈکشن معاہدہ کیا گیا تھا۔ پلوامہ حملے کا بہانہ بنا کر بھارتی کمپنی نے پروڈکشن چھوڑ دی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 21 اکتوبر کو بھارتی کمپنی کو نقصانات کے ازالے کا نوٹس بھیجا تھا۔ بھارتی کمپنی نے خاطر خواہ جواب نہ دیا تو لندن کے کورٹ میں پی سی بی نے مقدمہ کر دیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.