مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگا

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ نرخ 300 روپے اور فی اونس 8 ڈالر نرخ بڑھ گئے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے سے 86 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے بڑھ کر 73 ہزار 731 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز فی تولہ سونا کئی ماہ بعد 85 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈٓالر اضافے سے فی اونس 1467 ڈالر کا ہوگیا تھا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1000 روپے جبکہ 10 گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 17.10 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.