پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہوگئی، وزیراعظم

اسلام آباد:(19 نومبر 2019) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت درست سمت پر چل نکلی، اصلاحات کے ثمرات بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چار سال بعد اکتوبر میں جاری کھاتوں میں نو کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں جاری کھاتوں کا خسارہ ایک ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر تھا،رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ساڑھے تہتر فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں پاکستان کی مال اور خدمات کی برآمدات میں بیس فیصد اضافہ ہوا،پاکستانی برآمد کنندگان کو برآمدات بڑھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان کی معیشت آخر کار درست سمت میں گامزن ہوگئی ہے۔جاری کھاتوں میں خسارے کو روک دیا گیاہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.