پاکستان کے نو عمر جوان نے جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ جیت لی

کراچی:  13 سالہ سید عماد علی  نے انگلینڈ میں ہونے والی جونئیرورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ جیت کر لفظوں کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کر دیا سید عماد علی سب سے کم عمر جونئیر ورلڈ چیمپین بن گئے۔

انگلینڈ کے شہر ٹورکے میں  ہونے والی ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں عماد علی تینوں روز ٹاپ پوزیشن پر رہے۔اس دوران وہ 20 میں سے 17 میچز جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپئین شپ میں پاکستانیوں نے اپنی دھاک بٹھادی۔ پاکستان نہ صرف جونیئر ورلڈ اسکریبل کا چیمپئن بنا بلکہ ٹاپ فائیو پوزیشنز پربھی پاکستان کا قبضہ رہا۔ چیمپئن شپ کی چھ میں سے پانچ کیٹیگریز میں پاکستانی شاہینوں نے میدان مار لیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

پاکستانی  پلیئرز نے چیمپئین  شپ کی چھ میں سے پانچ  کٹیگریز کے ٹائٹل اپنےنام کئے۔ عماد علی کے علاوہ طحہ مرزا انڈر 18، صائم وقار انڈر 14، مونس خان انڈر 12 اور مصباح الرحمن انڈرٹین  کے ورلڈ چیمپئین بنے۔

رنرزاپ ٹرافی پاکستان کے دانیال ثناء اللہ نےجیتی، حسان ہادی نے تیسری، صہیب ثناء اللہ  نے چوتھی اور حماد ہادی  نے  پانچویں  پوزیشن حاصل  کی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.