سرکاری کمپنیوں نے 479 ملین یونٹس بجلی ضائع کی، نیپرا رپورٹ

نیپرا نے بجلی پیدا کرنے والی سرکاری کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گذشتہ دو سال میں سرکاری کمپنیوں نے 479 ملین یونٹس ضائع کئے گئے ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر این ٹی ڈی سی کے نقصانات  میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ کے الیکٹرک کے خسارے میں 9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیپرا نے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کی پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹ 18-2017 میں بتایا کہ 2017- 18 میں 46 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی صارفین کو فراہم نہیں کی گئی جبکہ گزشتہ سال 7 کروڑ 49 لاکھ یونٹس صارفین کو فراہم نہیں کئے جاسکے تھے۔

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبرنیپرا کی رپورٹ کے مطابق بجلی کے ضیاع کی شرح میں ایک سال میں 525 فیصد تک کااضافہ ہوا جبکہ این ٹی ڈی سی کے نقصانات 41 کروڑ  روپے سے بڑھ کردو ارب 48 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔

این ٹی ڈی سی کے سال 2017- 18میں کے بجلی تعطل کے اوسط دورانیے میں 44.4 فیصد کی کمی ہوئی دوسری جانب کے الیکٹرک کے بجلی کے  اوسط تعطل کے دورانئے میں 52.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری کمپنیاں مقررہ وقت سے زیادہ عرصہ  تک بند رہنے سے قومی خزانے کو 64 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کی پھکی کا سامنا ہرا جبکہ مقررہ وقت سے زائد عرصہ بند رہنے کے باعث 9 ارب 37 کروڑ یونٹس بجلی پیدا نہ کی جاسکی۔

موجودہ دستاویزات کے مطابق جنکوون نے 19 کروڑ ، ٹو نے 48 ارب اورجنکو تھری نے 15 ارب سے زائد کا چونا لگایا گیا جبکہ پیداواری کمپنیوں کی سٹینڈ بائی موڈ پر رہنے کا دورانیہ  بھی الارمنگ رہا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.