ورلڈ جونیئر اسکریبل چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی

( 24نیوز )پاکستان کے عماد علی انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ جونیئر اسکریبل چیمپئن شپ جیت کر کم عمر جونیئر ورلڈ چیمپئن بن گئے۔

انگلینڈ کے شہر ٹورکی میں کھیلی جانے والی ورلڈ جونیئر اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان نے 6میں سے 5 ٹائٹل اپنے نام کیے،پاکستان کے سید عماد علی سب سے کم عمرجونئیرورلڈ چیمپئن بن گئے، عماد علی کی عمر 13سال ہے اور انہوں نے چیمپئن شپ کے تینوں روزپہلی پوزیشن برقرار رکھی اور 20 میں سے 17 میچزمیں کامیابی سمیٹی۔

اس کے علاوہ پاکستان نے چار مختلف ایج گروپ میں بھی پہلی پوزیشن لی،پاکستان کے طحہ مرزا نے انڈر18 کٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ انڈر14 کٹیگری کا اعزاز صائم وقارکےنام رہا جب کہ انڈر12 کٹیگری میں پاکستان کےمونس خان اور انڈر10 میں مصباح الرحمان پہلی پوزیشن پر رہے ،عماد علی کا کہنا تھا کہ اس ٹائٹل کے لیے انہوں نے بہت محنت کی اور اعزاز اپنےملک کے نام کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.