چین میں رنگا رنگ کڈز فیشن شو کا انعقاد

چین میں 8 روز پر مشتعمل رنگا رنگ کڈز فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چین میں کڈز فیشن شو کیا گیا جہاں بچوں نے دلچسپ انداز اور خوبصورت ملبوسات کو زیب تن کر کے ریپ پرجلوے بکھیرے۔

فیشن کے ساتھ بچوں کےانداز بھی بدل گئےتھے جس کی بنیاد پر بچے مداحوں کی توجہ حٓصل کرنے میں کامیاب رہے۔

پروفیشنل ماڈلز کی طرح ریمپ پر واک کرتے ننھے بچوں کو دیکھ کر حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور انکی صلاحیتوں پر داد دیتے دکھائی دیئے۔

یاد رہے کہ چین کے دار الحکومت بیجنگ میں رنگا رنگ مرسڈیز بینز فیشن شو میں نامور ڈیزائنرزنے حصہ لیا۔

معروف ملٹی نیشنل شوز برانڈ کی جانب سے منعقد کیے گئے اس فیشن شو میں بچوں نے جدید ڈیزائن کے جوتے پہن کر ریمپ پر واک کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ ایونٹ 8روز تک رنگینیاں بکھیرنے میں کامیاب رہا جسے شائیقین نے بہت سراہا ہے۔

ٹوکیو فیشن ویک کی رعنائیاں عروج پراس سے قبل اسپین میں رنگا رنگ عروسی ملبوسات کا فیشن ویک منایا گیا تھا۔

 اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کےفیشن ویک میں اسپین سمیت مختلف ممالک کے ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن پیش کی تھی۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے روایتی اور مغربی ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیررتی نظر آئیں تھی ۔

میڈرڈ میں رنگا رنگ فیشن ویک میں ہسپانوی ماڈلز نےفیشن شو کی رونق بڑھاتے ہوئے  ریمپ پر ایسی واک کی کہ تھی کہ اب تک کی تمام فیشن واکس کو پیچھے چھوڑدیا اور تمام مداحوں کا دل جییتنے میں کامیب ہو گئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.