انگلینڈ آرمی کی خواتین  پر مشتمل ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

کراچی : انگلینڈ آرمی کی خواتین  پر مشتمل ہاکی ٹیم چھ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہے جو اپنے دورہ میں پاک آرمی،واپڈا،ریلوے سمیت قومی خواتین  ہاکی ٹیموں سے میچ کھیلے گی۔

پاکستان آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مہمان برٹش آرمی خواتین  ہاکی ٹیم کے لئے میچوں کا اہتمام کیا گیاہے۔

انگلینڈ آرمی  کی خواتین  ہاکی ٹیم نےآرمی ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں پریکٹس سیشن میں حصہ بھی لیا،انگلینڈ آرمی  کی خواتین  ہاکی ٹیم 20نومبر کو 2:00 بجے پاکستان آرمی کی خواتین ہاکی ٹیم کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

21 نومبر کو پاکستان واپڈا کی خواتین  ہاکی ٹیم مہمان ٹیم کے خلاف 2:00 بجے دن اپنا میچ کھیلے گی۔

22 نومبر کو ریلوے اور برٹش آرمی کی خواتین  ہاکی ٹیموں کے مابین میچ 2:00 بجے دن کھیلا جائیگا۔

23نومبر کو انگلینڈ آرمی  کی خواتین  ہاکی ٹیم پاکستان کی قومی خواتین ہاکی ٹیم کے خلاف اپنا چوتھا میچ کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.