پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100انڈیکس 38 ہزار 564 کی سطح پر پہنچ گیا

 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار ہے۔ 100 انڈیکس 152 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 564 کی سطح پر پہنچ گیا۔ دن بھر 14 ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کے سودے کئے گئے۔

انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسہ اضافے سے 155 روپے 36 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 155 روپے 36 پیسے کا ہو گیا۔

صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 300 روپے اضافے 86 ہزار روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونا 257 روپے اضافے سے 73 ہزار 731 روپے پر بند ہوا۔ عالمی بازار میں فی اونس  سونا 8 ڈالر مہنگا ہو کر 1467 ڈالر کا ہو گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.