آئی ٹی ایف نے پاکستان کی اپیل مسترد کردی، ڈیوس کپ ٹائی قازقستان منتقل

لاہور:انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نےڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل مقام پر کروانے کے خلاف پاکستان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی قازقستان منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل مقام پر کروانے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، لیکن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کی اپیل مسترد کردی ہے جس کے بعد ڈیوس کپ ٹائی 29 اور 30 نومبر کو آستانہ(قازقستان ) میں کھیلی جائے گی۔اس حوالے سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.