رہبر کمیٹی کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

اپوزیشن اتحاد  کی رہبر کمیٹی نے ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

رہبر کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد اپوزیشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ آج سے ملک کی کوئی شاہراہ بند نہیں کی جائے گی جبکہ آج سے ضلعی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس  سننے کا مطالبہ لیے رہبر کمیٹی آج الیکشن کمیشن کے سامنے بھی احتجاج کرے گی اور اب عمران خان بھی قوم پر رحم کریں اور گھر جائیں۔

آزادی مارچ نیا رخ اختیار کرنے جارہا ہے، رہبر کمیٹیدوسری جانب احسن اقبال نے کہا کہ تمام طبقات کا تحفظ یقینی بنانا ہے تو اس حکومت کو ایک دن کی تاخیر کے بغیر رخصت کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ضلعوں کی سطح پر احتجاج کرکے عوامی ایشوز کو اٹھائینگے اور 2020 میں شفاف انتخابات کے ذریعے نئی جمہوری حکومت سے مسائل کا حل ہوگا۔

اے این پی رہنما میاں افتخارکہتے ہیں جیسے ہی آزادی مارچ ختم ہوا حکمرانوں کا لہجہ بدل گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.